نئی دہلی، 10 جولائی (ایجنسی) لوک سبھا میں مالی سال 2019-20 کے بجٹ پر بحث کا جواب دینے کے لئے میں بدھ کو وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی طرف سے خود کو 'ٹیچر' سے تشبیہ دیئے جانے پر اپوزیشن اراکین بھڑک اٹھے اور حزب اقتدار کے ارکان کے ساتھ ان کی معمولی کہا سنی بھی ہوئی۔
بعد میں وزیر خزانہ کا جواب مکمل ہونے سے پہلے ہی ان
کے بیان اور بجٹ سے متعلق کچھ دیگر مسائل پرانہوں نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
محترمہ سیتا رمن نے بجٹ میں مجموعی گھریلو مصنوعات (جی ڈی پی) کے اعداد و شمار اور اقتصادی سروے میں جاری اعداد و شمار میں بے ضابطگیوں پر اپوزیشن کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حساب جوڑنے کے لئے الگ الگ بنیاد منتخب کرنے کی وجہ سے ایسا ہوا ہے۔