نئی دہلی، 18 ستمبر(ایجنسی)حکومت نے مسلح افواج کو جدید ترین ہتھیاروں اور آلات سے لیس کرنے کی سمت میں قدم بڑھاتے ہوئے آج 9100 کروڑ روپے کے دفاعی سودوں کو منظوری دی۔
وزیر دفاع نرملاسیتا رمن کی صدارت میں ہوئی دفاعی خریداری کونسل کی میٹنگ میں ملک میں تیار آکاش میزائل سسٹم کی دو ریجمنٹ کی خریداری، ٹی90ٹینک
میں پانی میں سانس لینے میں مدد کرنے والے آلات اور گائیڈیڈہتھیاروں کا نظام تیار کرنے کی منظوری دی گئی۔
وزارت دفاع کے افسران کے مطابق آکاش میزائل سسٹم ملک سے خریدو زمرے میں ہندوستان ایروڈائنامکس لمیٹیڈ سے خریداجائے گا۔ یہ موجودہ آکاش میزائیلوں کا جدید ایڈیشن ہوگا۔ جدید ترین ٹکنالوجی پر مبنی میزائیل 360ڈگری پر کہیں بھی کسی بھی سمت میں حملہ کرنے کی صلاحیت والا ہوگا۔