بھوپال، 9 مئی (ایجنسی) وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے آج کہا ہے کہ آئی این ایس وراٹ کے تعلق سے ساری باتیں عوامی طور سے موجود ہیں اور جس کانگریس نے فوج کا غلط استعمال کیا وہ آج مگرچھ کے آنسو بہاری ہے ۔
محترمہ سیتارمن نے آج
یہاں نامہ نگاروں سےبات چیت کے دوران یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم آنجہانی راجیو گاندھی نے اپنے خاندان کے ساتھ آئی این ایس وراٹ پر سیر کی اور اب انہیں کی پارٹی کے لوگ ہم پر فوج کے نام پر سیاست کرنے کا الزام لگارہے ہیں۔