: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 5 مارچ ( یواین آئی) پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے نربھیا عصمت دری معاملے کے قصورواروں کو پھانسی پر لٹکانے کے لئے جمعرات کو نیا ڈیتھ وارنٹ جاری کیا چار وں قصورواروں کو 20 مارچ کو تہاڑ جیل میں پھانسی پر لٹکایا جائے گا نربھیا معاملے کے قصورواروں پون گپتا، مکیش سنگھ، ونے شرما اور اکشے کمار سنگھ کو پھانسی دینے کے لئے یہ چوتھی
مرتبہ ڈیتھ وارنٹ جاری کیا گیا ہے ۔ اس سے قبل چاروں قصورواروں کو پھانسی دینے کے لئے تین مرتبہ ڈیتھ وارنٹ جاری کئے گئے تھے مگر قانونی رکاوٹوں کی وجہ سے تینوں بار پھانسی ملتوی کرنی پڑی تھی ۔ اب قصورواروں کے پاس کوئی قانونی متبادل نہیں بچا ہے ۔ چاروں قصورواروں کو اب 20 مارچ کو صبح ساڑھے پانچ بجے پھانسی دینے کے لئے ڈیتھ وارنٹ جاری ہوا ہے ۔