نئی دہلی، 17 جنوری (یو این آئی) صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے نربھیا معاملے کے ایک قصوروار مکیش سنگھ کی جانب سے دائر کی گئی رحم کی عرضی جمعہ کے روز خارج کردی اس سے قبل وزارت داخلہ نے رحم کی عرضی کو خارج کرنے سے متعلق سفارش صدر کو بھیجی تھی۔
ونے شرما، اکشے کمار سنگھ، پون گپتا اور مکیش سنگھ کو دسمبر 2012 میں نربھیا کی اجتماعی آبرو ریزی
معاملے میں پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے اور انہیں 22 جنوری کو تہاڑ جیل میں پھانسی دینے کا حکم دیا گیا تھا۔
استغاثہ نے اس معاملے پر بدھ کے روز دلی ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران کہا تھا کہ قصورواروں کو 22 جنوری کو پھانسی نہیں دی جاسکتی کیونکہ اس معاملے کے ایک قصوروار کی رحم کی عرضی پر کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ اب صدر نے مکیش کی رحم کی عرضی کو خارج کردیا ہے۔