ہیوسٹن/24مئی(ایجنسی) امریکی ریاست ٹیکساس کی ہیوسٹن یونی ورسٹی میں امریکی سفیر نکی ہیلی کی آمد پر طلبہ نے اسرائیلی فوجی فائرنگ سے درجنوں فلسطینیوں کی شہادت کے حوالے سے مظاہرہ کیا۔
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر ڈائس پر خطاب کرنے پہنچی اور تقریر شروع کی ہی تھی کہ
سامعین نے احتجاج کرنا اور نعرے لگانے شروع کردیے۔ جب نکی ہیلی اپنی تقریر میں اس جملے پر پہنچی کہ گزشتہ چند ہفتے سے امریکی خارجہ پالیسی میں بہت مصروف رہی تو ایک طالب علم نے نعرے لگانے شروع کردیے۔
نکی ہیلی نے شش کرکے خاموش کرانے کی کوشش کی تو درجنوں طلبہ و طالبات کھڑے گئے اور احتجاج میں شریک ہوگئے جس پر نکلی ہیلی کو خاموش ہونا پڑا۔