: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نیویارک/3جنوری(ایجنسی) اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل سفیر نکی ہیلی نے تصدیق کی ہے کہ وہ پاکستان کی امداد روک رہے ہیں۔ منگل کو نیویارک میں نکی ہیلی نے اسلام آباد پر دہشت گردوں کو پناہ دینے اور ڈبل گیم کھیلنے کا الزام عائد کیا ہے۔ رائٹر کے مطابق نیویارک میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی سفیر نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ امریکی 'انتظامیہ 225 ملین امریکی ڈالرز کی پاکستان کو امداد روک رہی ہے۔ اس کی واضح وجوہات ہیں کہ پاکستان نے
کئی برسوں سے ڈبل گیم کھیلی ہے۔'
خبر رساں ادارے کے مطابق انھوں نے کہا کہ 'وہ اکثر ہمارے ساتھ کام کرتے ہیں، اور افغانستان میں ہماری فوجوں پر حملے کے لیے دہشت گرد بھی بھیجتے ہیں۔ یہ کھیل اس انتظامیہ کے لیے قابل قبول نہیں ہے۔ ہم دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں پاکستان سے کہیں زیادہ تعاون کی توقع رکھتے ہیں۔' دوسری جانب وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو مزید اقدامات کرتے دیکھنا چاہتا ہے اور آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں پاکستان کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔