نئی دہلی، 26 ستمبو (یواین آئی)بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے ہفتہ کو اپنی پارٹی کی نئی ٹیم کا اعلان کیا جس میں 12 نائب صدر، آٹھ قومی جنرل سکریٹری، ایک قومی جنرل سکریٹری(تنظیم) تین قومی معاون جنرل سکریٹری [ تنظیمی]، 13 قومی سکریٹریز اورایک خزانچی ہوں گے۔
مسٹر نڈا نے اس کے علاوہ مورچہ تنظیموں کے سربراہان کی تقرری کے ساتھ ہی 23 لوگوں کو قومی ترجمان مقررکیا ہے۔
رکن اسمبلی رمن سنگھ، محترمہ وسندھرا راجے سندھیا، رکن پارلیمنٹ رادھا موہن سنگھ، ویجینت جے پانڈا، رگھوبرداس، مکل رائے، رکن پارلیمنٹ ریکھاورما، اننپورنا دیوی، بھارتی بین شیال، ڈی کے ارونا، ایم چوبا اے او اور عبداللہ کٹّی قومی نائب
صدر مقررکیے گئے ہیں۔
رکن پارلیمنٹ بھوپیندریادو، ارون سنگھ، دشینت کمار گوتم، دلیپ سیکیا، کیلاش وجے ورگیہ، محترمہ ڈی پروندیشوری، رکن اسمبلی سی ٹی روی اور ترون چک کو قومی جنرل سکریٹری بنایا گیا ہے۔
مسٹر بی ایل سنتوش قومی جنرل سکریٹری(تنظیم)اور مسٹر وی ستیش، سودان سنگھ اور شیوپرکاش قومی شریک تنظیم جنرل سکریٹری ہوں گے۔
پارٹی نے قومی وزیر عہدہ پر محترم ونود تاوڑے، ونود سونکر، وشیشور ٹوڈو، ستیہ کمار، سنیل دیودھر، اروند میمن، ہریش دویدی، محترمہ پنکجا منڈے، اوم پرکاش ہاجرا، ڈاکٹر نریندرسنگھ، محترمہ وجیا راہٹکراور محترمہ الکا گرجر کو مقررکیا ہے۔
مسٹر راجیش اگروال کو خزانچی بنایاگیا ہے۔