: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر،20 جولائی (یو این آئی) قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کی صبح سری نگر اور پلوامہ اضلاع میں کئی مقامات پر چھاپے مارے یہ چھاپے سال رواں کے ماہ مئی میں سری نگر کے چھانہ پورہ علاقے میں 15پستول بر آمد ہونے کے سلسلے میں مارے گئے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اور سی
آر پی ایف اہلکاروں کے ہمراہ بدھ کی صبح ضلع پلوامہ کے پانچ مقامات اور ضلع سری نگر کے چار مقامات پر چھاپے مارے تادیں کہ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے23 مئی کو سری نگر کے چھانہ پورہ علاقے میں لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ دو جنگجوؤں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا تھا۔