نئی دہلی ،29اگست (یواین آئی)قومی حقوق انسانی کمیشن نے وزیراعظم نریندرمودی کے قتل کی مبینہ سازش کے الزام میں حقوق انسانی کے پانچ کارکنوں کی گرفتاری کے معاملہ میں مہاراشٹر حکومت کونوٹس جاری کیاہے ۔
کمیشن نے معروف تیلگو شاعر ورور راؤ،سماجی کارکن گوتم نولکھا
،وکیل سدھا بھاردواج ،وی گونزالوز اور ارون فریرا کی کل گرفتاری کے معاملہ میں مہاراشٹر کے چیف سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو نوٹس جاری کرکے چارہفتہ کے اندر اسکا جواب دینے کو کہاہے ۔
کمیشن نے بدھ کو یہاں جاری ایک بیان میں کہاکہ ان لوگوں کی گرفتاری کے معاملہ میں پولیس نے ضابطوں پر عمل نہیں کیا جو حقوق انسانی کی خلاف ورزی ہے ۔