the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 9 نومبر (یو این آئی) نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) نے پیر کو دہلی اور قومی دارالحکومت خطہ میں پٹاخے جلانے پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے این جی ٹی نے آج یہ حکم ہوا کے معیار کی خطرناتک حد تک خراب سطح کے پیش نظر دیا ہے اور اس کے حکم میں یہ بھی کہا ہے کہ ملک کی کسی بھی ایسی ریاست جہاں ہوا کا معیار خراب یا خطرناک سطح پر ہے، وہاں پٹاخے جلانے پر پابندی ہوگی۔
ٹریبونل نے آج اپنے حکم میں دہلی- این سی آر میں 30 نومبر کی نصف شب تک پٹاخے چلانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 سے 30 نومبر تک ایسے علاقوں میں پٹاخوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی ہوگی، جہاں فضائی آلودگی کا انڈیکس خراب، بہت خراب اور انتہائی سطح تک خراب ہے۔ اگرچہ جہاں یہ معمول کے مطابق اور ٹھیک ہے وہاں پٹاخے چلانے کی اجازت ہوگی۔
این جی ٹی نے کہا کہ جن شہروں میں گزشتہ برس نومبر کے مقابلے اس نومبر میں فضائی آلودگی کی سطح معمول کے مطابق ہے یا ٹھیک



ہے وہاں صرف گرین کریکرز کو فروخت کرنے کی اجازت ہوگی۔ یہاں دیوالی کے دن صرف دو گھنٹے پٹاخے استعمال کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ کسی اور دن بھی پٹاخے چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
دہلی حکومت نے پہلے ہی پٹاخوں پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ دارالحکومت میں گرین کریکرز پر بھی پابندی عائد ہے۔
دیوالی سے پہلے دہلی والوں کو کورونا وائرس اور آلودگی کے قہر کا سامنا ہے۔
دارالحکومت کے مصروف ترین چوراہوں میں سے ایک آئی ٹی او پر آج صبح ہوا کے معیار کا انڈیکس ا’انتہائی‘ کے زمرے میں 472 ہے۔ یہ آنند وہار میں 484 اور منڈکا میں 470 تھا۔ وزیر پور میں 468 اور اوکھلا فیز 4 میں 465 تھا۔ ان تمام مقامات پر اے کیو آئی ’انتہائی‘ زمرے میں ہے۔
اے کیو آئی کو 0 اور 50 کے درمیان ’اچھا‘، 51 اور 100 کے درمیان ’اطمینان بخش‘، 101 اور 200 کے درمیان ’معتدل‘، 201 اور 300 کے درمیان ’خراب‘، 301 اور 400 کے درمیان ’کافی خراب‘ اور 401 سے 500 کے درمیان ’انتہائی‘ سمجھا جاتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.