کلکتہ 10 اکتوبر (یو این آئی) نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین کے انتقال سے متعلق خبر پر امرتیہ سین کی بیٹی نند نانے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے والد صحت مند ہیں اور غلط خبر پھیلائی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ
امرتیہ سین کے انتقال کی خبر عام ہونے کے بعد سے ہی نندیا کے پاس تعزیتی پیغامات اور ایکس ہینڈل پر بھی ان کے مختلف حصوں سے تعزیت کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ امرتیہ سین کی این جی او پر انتیچی نے کہا کہ ان کے پاس ایسی کوئی خبر نہیں ہے۔