: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 12 فروری (یو این آئی) برسوں سے شدید مالی بحران سے دوچار ہونے کے بعد یونائیٹڈ نیوز آف انڈیا (یو این آئی) جو کہ ملک کی سب سے قدیم اور معتبر خبر رساں ایجنسیوں میں سے ایک ہے، ازسرنوبحالی کے لیے تیار ہے کیونکہ نیشنل کمپنی لا ٹریبونل (این سی ایل ٹی) نے آج 64 سالہ کمپنی کے
لیے ایک ریزولیوشن پلان کو منظوری دے دی ہے انسالوینسی اینڈ بینکرپٹسی کوڈ (آئی بی سی ) کے تحت ریزولوشن پلان کی منظوری سے مالی بحران کی شکار اس کمپنی میں خاطرخواہ سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگئی ہے، جس سے سینکڑوں صحافیوں سمیت تقریباً 900 حاضر سروس اور سابق ملازمین کو انتہائی خوشی حاصل ہوئی ہے۔