حیدر آباد، 7 اپریل (یو این آئی) ٹیچرس اور ایم ایل اے کوٹہ سے تلنگانہ قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) کے نو منتخب ارکان نے پیر کو تلنگانہ ریاستی قانون ساز کونسل میں حلف لیا۔
قانون ساز کونسل کے چیر مین جی
سکھیندر ریڈی نے نئے اراکین کو حلف دلایا۔
ایم ایل اے کوٹہ کے تحت متفقہ طور پر منتخب ہونے والوں میں کانگریس لیڈروجے شانتی ، ای دیا کر ، اور شنکر نائک کے ساتھ ساتھ سی پی آئی سے نیلی کا نتی سیتیم اور بی آرایس سے ڈی شراون شامل ہیں۔