the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پاکستان/دبئی میں منعقد ہونے والی آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کون سی ٹیم جیتے گی؟

آسٹریلیا
انڈیا
پاکستان
چنئی، 11 مئی (یو این آئی) سولہویں تمل ناڈو قانون ساز اسمبلی کے پہلے اجلاس کے پہلے دن منگل کے روز وزیر اعلی ایم کے اسٹالن سمیت نومنتخب اراکین نے قانون ساز اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیا عارضی اسپیکر کے پچھانڈی نے نومنتخب اراکین اسمبلی کو ایوان کی رکنیت کا حلف دلایا مسٹر اسٹالن نے سب سے پہلے ایوان کی رکنیت کا حلف لیا ۔ اس کے بعد قائد ایوان اور وزیر آبی وسائل دوررئی مورگن نے حلف لیا۔
کورونا وائرس سے متاثرہ سیاحت کے وزیر ایم متیوینتم اور پسماندہ طبقات کی



بہبود کے وزیر ایس ایس شیو شنکر کے علاوہ تمام وزراء نے ایوان کی رکنیت کا حلف لیا۔
کورونا سے متاثرہ دونوں وزراء اپنی رہائش گاہوں پر قرنطینہ میں ہیں۔ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد ہی دونوں وزراء قانون ساز اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیں گے۔
وزرا کے بعد، اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور اے آئی اے ڈی ایم کے کے کوآرڈینیٹر کے پلانیسوامی نے ایوان کی رکنیت کا حلف لیا۔
اس کے بعد تمام اراکین اسمبلی کو حروف تہجی کی ترتیب سے ایوان کے ممبر کی حیثیت سے حلف دلایاگیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.