نئی دہلی ، 10 مارچ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن 16 سے 20 مارچ تک ہندوستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
وزارت خارجہ نے پیر کو یہاں بتایا کہ مسٹر لکسن کے ساتھ نیوزی لینڈ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی آئے گا، جس میں ان کی حکومت کے وزراء ، اعلیٰ حکام ، کاروبار ، میڈیا اور
ہندوستانی تارکین وطن کمیونٹی کے ارکان شامل ہیں۔
یہ مسٹر لکسن کا بطور وزیر اعظم ہندوستان کا پہلا دورہ ہو گا۔ وہ 20 مارچ کو ویلنگٹن واپس لوٹنے سے پہلے ممبئی بھی جائیں گے۔
مسٹر لکسن 17 مارچ کو مسٹر مودی کے ساتھ ہندوستان ۔ نیوزی لینڈ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر دو طرفہ میٹنگ کریں گے۔ مسٹر مودی معزز مہمان کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔