نیوزی لینڈ/21جون(ایجنسی) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم Jacinda Ardern جیسنڈا آرڈرن کے ہاں ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے، جس کے بعد وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر رہتے ہوئے ماں بننے والی دوسری عالمی شخصیت بن گئیں۔
جیسنڈا آرڈرن کے ہاں آج بیٹی کی پیدائش ہوئی، یہ خبر انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے خاوند اور نومولد بیٹی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرکے دی۔
text-align: start;">
جیسنڈا آرڈرن نے بچی کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے گھر ایک صحت مند بچی کی آمد ہوئی ہے جس کا وزن ساڑھے 3 کلو ہے۔ساتھ ہی انہوں نے دعاؤں اور نیک خواہشات پر سب کا شکریہ بھی ادا کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جیسنڈا آرڈرن نے بچی کی ولادت کے سلسلے میں 6 ہفتے تک اپنی ذمہ داریوں سے چھٹیاں لیں۔ یاد رہے کہ جیسنڈا آرڈرن نے رواں برس کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ وہ امید سے ہیں۔