جموں، یکم جنوری (یو این آئی) ہندوستان اور پاکستان کی فوج نے ہفتے کو سال نو کی آمد پر ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر آپس میں مٹھائیاں تقسیم کیںجموں میں مقیم ایک دفاعی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ باہمی اعتماد سازی اور امن و سکون کو یقینی بنانے کے لئے سال2022 کے آغاز پر پونچھ اور مینڈھر کراسنگ پر ہندوستان اور پاکستانی فوج نے آپس میں مٹھائیاں تقسیم کیں اور ایک دوسرے کو مبارکبادی بھی دی بیان میں کہا گیا کہ سرحدوں پر جاری جنگ بندی معاہدے پر عمل در آمد کے بیچ اس
قسم کے اقدام سے جموں و کشمیر میں امن و آشتی کو مزید فروغ ملے گا۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سال2021 کے ماہ فروری میں لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے معاہدے پر عمل در آمد کا فیصلہ ہوا۔
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سال 2003 میں جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا لیکن اس کے باوصف سرحدوں پر طرفین کے درمیان ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری کے تبادلے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے جس کے نتیجے میں سر حدوں کے آر پار بے تحاشا جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔