حیدرآباد، یکم جنوری (یواین آئی) شدید سردی کے باوجود دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی میں شاندار پیمانہ پر نئے سال کی تقاریب منائی گئیں۔
جیسے ہی گھڑی کی سوئی نے 12 بجنے کا اشارہ کیا، ہر عمر کے افراد نے ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکباد گرمجوشانہ انداز میں پیش کی۔ نئے سال کے موقع پر تلنگانہ کے دارالحکومت حیدر آباد سمیت اے پی کے اہم مقامات وجئے واڑہ، وشاکھا
پٹنم اور دیگر مقامات پر نئے سال کی تقاریب جوش و خروش کے ساتھ منائی گئیں۔ اس موقع پر کلبس، پیس اور دیگر مقامات پر کیک کاٹے گئے اور رقص و سرور کی محفلوں یں اور دیگر مقامات پر کیک کاٹے کا اہتمام کیا گیا۔ نئے سال کی تقاریب اور پارٹیوں میں کسی بھی قسم کی غیر اخلاقی حرکتوں، منشیات کے استعمال اور خواتین کے ساتھ نامناسب رویہ ، دست درازی اور دیگر واقعات کو روکنے کیلئے پولیس چوکس دیکھی گئی۔