سپین،24اگسٹ (ایجنسی) سپین کے شہر بارسلونا میں گزشتہ ہفتے دہشت گردی کی کارروائی کرنے والے حملہ آوروں کی ایک مزید ویڈیو سامنے آئی ہے۔یہ ویڈیو کیمبلرز کے ایک پٹرول اسٹیشن پر نصب خفیہ کیمرے سے لی گئی ہے جس میں حملہ آور خریداری کے دوران کسی بات پر قہقہے لگا رہے ہیں۔
ایک ہسپانوی نیوز پورٹل نے پٹرول پمپ پر تین نوجوانوں کی تصاویر شائع کی ہیں۔ نیوز پورٹل کے مطابق ویڈیو میں دکھائی دینے والے نوجوان حملے سے قبل چار مرتبہ اس جگہ آئے۔
style="font-family: " jameel="" noori="" nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">
ادھر انتہا پسند تنظیم داعش نے کاٹلونیا حملے کے فورا بعد اس کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔ داعش کے ویڈیو اعلان میں دہشت گرد حملے کے بعد پھیلنے والی تباہی کے مناظر کو نمایاں کر کے پیش کیا گیا تھا۔ ویڈیو پیغام میں داعش کے دو عسکریت پسند سکرین پر آ کر ہسپانوی زبان میں دھمکیاں دیتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔عسکریت پسندوں نے ہسپانیہ میں مسلم خون کی ارزانی کا بدلہ لینے کا اعلان بھی کیا ہے۔