حیدرآباد، 14 ڈسمبر (ذرائع) تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے 14 ڈسمبر بروز جمعرات کو عہدیداروں سے کہا کہ وہ حیدرآباد کے راجندر نگر علاقہ میں تلنگانہ ہائی کورٹ کی نئی عمارت کا جنوری میں سنگ بنیاد رکھنے کے لیے ضروری انتظامات کریں۔ بتادیں کہ نئی ہائی کورٹ 100 ایکڑ کے رقبے میں تعمیر کی جائے گی۔
موجودہ عمارت کی خراب حالت کے پیش نظر نئی عمارت کی تعمیر کی ضرورت پر
ہونے والی میٹنگ میں تلنگانہ کے چیف جسٹس آلوک ارادے، ہائی کورٹ کے وکلاء اور چیف منسٹر موجود تھے- ریونت ریڈی نے نوٹ کیا کہ چونکہ موجودہ ہائی کورٹ کی عمارت ایک ایسی عمارت ہے جس میں بہت سی تاریخ ہے، اس لیے اس کی حفاظت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے چیف جسٹس کو یقین دلایا کہ موجودہ عمارت کی تزئین و آرائش کی جائے گی اور اسے سٹی کورٹ یا دیگر عدالتی عمارتوں کو چلانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔