بیجنگ، 24 اگست :- چین نے کہا ہے کہ شمالی کوریا سے متعلق اس کی کمپنیوں کے خلاف عائد امریکی پابندیوں سے اس مسئلہ کے حل میں کوئی مدد نهيں ملے گی۔
غور طلب ہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے گزشتہ منگل کو چینی
اور روسی کمپنیوں کے خلاف تعزیری کارروائی کرتے ہوئے زبردست پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔
امریکہ کا الزام ہے کہ ان کمپنیوں نے شمالی کوریا کی ایٹمی پروگرام کی حمایت کی ہے اور امریکہ پابندیوں سے بچنے کی کوشش میں ہیں۔