: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد،18 جنوری (راست) وزیر سیول سپلائیز اُتم کمار ریڈی نے واضح کیا ہے کہ ریاست میں تمام مستحق افراد کو نئے راشن کارڈ جاری کئے جائیں گے ۔انہوں نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پرانے راشن کارڈز منسوخ نہیں کئے جائیں گے اور وہ جوں کے توں برقرار رہیں گے۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ پرانے راشن کارڈز میں نئے افراد کا اندراج کیا جائے گا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ راشن کارڈز کی اجرائی ذات پات کی بنیاد پر کئے گئے سروے کے مطابق کی جائے گی، اور اگر کسی کا نام فہرست میں شامل نہ ہو تو گھبرانے کی ضرورت نہیں
ہے۔ ایسے افراد گرام سبھا میں دوبارہ درخواست دے سکتے ہیں۔ وزیر موصوف نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ 26 جنوری سے نئے راشن کارڈز جاری کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں دیہاتوں میں سروے بھی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں پہلے ہی 2 کروڑ 81 لاکھ افراد کے لیے 90 لاکھ راشن کارڈز موجود ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر الزام لگایا کہ وہ اس معاملے کو غیر ضروری طور پر سیاسی رنگ دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مستحق شخص راشن کارڈ کے بغیر رہ جائے تو وہ متعلقہ حکام یا عوامی نمائندوں سے رجوع کر سکتا ہے، کیونکہ یہ ایک مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے۔