حیدرآباد، 6 جنوری(ذرائع)سی ایم ریونت ریڈی نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی، فلور لیڈر اکبر الدین اویسی اور آئی ٹی وزیر ڈی سریدھر بابو کے ساتھ 6 جنوری بروز پیر کو نہرو زولوجیکل پارک آرام گھر فلائی اوور کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جلسہ عام خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے پیر 6 جنوری کو اعلان کیا کہ گوشہ محل اسٹیڈیم میں عثمانیہ جنرل اسپتال کی
نئی عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد ایک ہفتہ کے اندر رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تمام قانون سازوں کے ساتھ 11 یا 12 جنوری کو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سکریٹریٹ میں ایک خصوصی میٹنگ منعقد کی جائے گی جہاں تمام عہدیدار پرانے شہر کے مسائل اور ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے موجود ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چارمینار پیدل چلنے والے پراجکٹ کو مکمل کرنے کے لئے فنڈس جاری کئے جائیں گے جو ایک دہائی سے زائد عرصے سے زیر التوا ہے۔