کویت سٹی/11ڈسمبر(ایجنسی) کویت کی سولہ رکنی نئی کابینہ نے سوموار کے روز حلف اٹھا لیا ہے ۔امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح نے کابینہ میں شامل وزراء سے ان کے عہدوں کا حلف لیا ۔
امیر کویت نے قبل ازیں ایک حکم نامے کے ذریعے نئی کابینہ میں شامل وزراء کی منظوری دی تھی ۔انھوں نے شیخ جابر المبارک الصباح کو وزیر اعظم برقرار رکھا ہے ۔ وزارت دفاع کا
منصب اپنے بڑے بیٹے شیخ ناصر الصباح الاحمد الصباح کو سونپا ہے ۔وہ اول نائب وزیراعظم بھی ہوں گے۔
69 سالہ شیخ ناصر کو پہلی مرتبہ کسی وزارت کا قلم دان سونپا گیا ہے۔ اس سے پہلے وہ 2006ء سے شاہی دیوان کے سربراہ چلے آ رہے تھے۔انھیں کویت کے ایک بڑے تعمیراتی منصوبے ' سلک سٹی ' کا منصوبہ ساز قرار دیا جاتا ہے۔اس منصوبے پر ایک سو ارب ڈالرز سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہو گی۔