نئی دہلی،16اگسٹ (ایجنسی)اقلیتی امور کے وزیرمملکت مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ نئی حج پالیسی، 2018 کا اسی مہینہ اعلان کیا جائے گا اور اگلے مہینہ تک بحری راستہ سے حج مسافروں کو حج پر بھیجنے کا بندوبست کرنے کے لئے سعودی عرب کی حکومت اور جہاز رانی کی
وزارت کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔
مسٹر نقوی نے یہاں ہندوستان میں سعودی عرب کے سفیر سعود محمد الساتی کے ساتھ ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ اگلے سال سے حج اس نئی حج پالیسی کے مطابق ہی کیا جائے گا۔