نئی دہلی، 07 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب ہونے پر اتحاد کے قائدین سے اظہار تشکر کیا اور یقین دلایا کہ وہ نئی ذمہ داری کو پورا کریں گے اور نئی حکومت کی انہیں جو ذمہ داری سونپی گئی
ہے ، پہلے سے زیادہ تیزی سے ملک کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔
لوک سبھا کے لئے نو منتخب این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ اور آئین ساز پارٹیوں کے سر کردہ لیڈروں کی پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں منعقدہ میٹنگ میں مسٹر مودی کو متفقہ طور پر مسلسل تیسری بار این ڈی اے کا لیڈر منتخب کیا گیا۔