نئی دہلی، 26نومبر (یو این آئی) مغربی بنگال کو ’دوسرا کشمیر‘ کہے جانے سے متعلق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کے تبصرہ نے ایک نیا تنازعہ پیدا کردیا
ہے۔
مغربی بنگال میں آئندہ برس اپریل۔
مئی میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور اس کے مدنظر ریاستی بی جے پی صدر کے تبصرہ کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان زبانی جنگ شروع ہوگئی ہے۔