نیپیڈو،17 فروری ( یواین آئی) میانمار کے فوجی حکمرانوں نے اپوزیشن لیڈر آنگ سان سوچی پر ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیشی کے دوران تازہ الزامات عائد کئے ہیں۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سوچی پر
لگائے گئے نئے الزامات کا تعلق ملک کے قدرتی آفات سے متعلق قانون کی خلاف ورزی سے ہے ، حالانکہ اس الزام کی شکل ابھی تک واضح نہیں ہے۔
اس سے قبل ان پر غیر قانونی واکی ٹاکی رکھنے کا الزام عائد کیا گیاتھا۔