آسام،7 ستمبر(ذرائع) آسام میں نئے آدھار کارڈ کے لیے درخواست دینے والے تمام افراد کو اب اپنی این آر سی درخواست کی رسید نمبر (اے آر این) جمع کرانا ہوگا۔ چیف منسٹر ہمانتا بسوا سرما نے ہفتہ کو یہ معلومات دی۔
وزیر اعلیٰ سرما نے ایک پریس کانفرنس میں کہا، آدھار کارڈ کے لیے درخواستوں کی تعداد آبادی سے زیادہ
ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ کچھ شہری مشکوک ہو سکتے ہیں۔ اس لیے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ نئے درخواست دہندگان کو اپنی این آر سی درخواست کی رسید نمبر دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کی دراندازی کو روکا جائے گا اور ریاستی حکومت آدھار کارڈ جاری کرتے وقت بہت سخت ہوگی۔ انہوں نے کہا، آسام میں آدھار کارڈ حاصل کرنا آسان نہیں ہوگا۔