واشنگٹن، 19 اگست (رائٹر) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ افغانستان کے بارے میں نئی امریکی پالیسی کے تمام پہلوؤں پر غور کر رہے ہیں اور مناسب وقت پر ان کا اعلان کر دیا جائے گا۔
وہائٹ ہاؤس کی ترجمان ساره سینڈرس نے یہ اطلاع دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مسٹر ٹرمپ نے اپنی قومی سلامتی
پالیسی ساز کمیٹی سے اس معاملے میں بات چیت کی ہے اور میری لینڈ کے کیمپ ڈیوڈ میں اس میٹنگ سے قبل حکام نے انہیں مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا ہے جس میں افغانستان سے تمام سپاہیوں کی واپسی، 8 ہزار فوجیوں کی موجودہ صلاحیت برقرار رکھنے ، فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے یا فوجیوں کی تعداد میں کمی کرنے جیسے اختیارات شامل ہیں۔