نئی دہلی، 09 نومبر (یو این آئی) وزیر وزراعت نریندر سنگھ تومر نے پیر کے روز کہا کہ نئے قوانین کسانوں کی زندگی میں تبدیلی لانے میں اہم اقدام ثابت ہو رہے ہیں مسٹر تومر نے آج یہاں جاری بیان میں کہا کہ زرعی پیداوار تجارت اور کمرشیل (فروغ اور تسہیل) ایکٹ 2020 کے تحت مدھیہ پردیش کے ایک ایس ڈی ایم کی جانب سے کیے گئے فیصلے سے مہاراشٹر کے کسان کو اس کے حق کی پوری رقم مل گئی ہے۔ ملک میں زرعی اصلاح اور کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے بنائے گئے قانون یقینی طور پر انقلابی تبدیلیاں لائیں گی جن کی محض یہ ایک مثال
ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ان کی پیداوار کی مناسب قیمت دلانے، کسانوں کی آمدنی بڑھانے اور ان کے معیار زندگی میں تبدیلی لانے کے مقصد سے وزیر اعظم نریندر مودی کی دور بیں فکر کے مطابق حکومت نے نئے زرعی قوانین بنائے ہیں جن کے ذریعے صرف اور صرف کسانوں کے مفادات کا تحفظ کیا گیا ہے۔ زرعی پیداوار تجارت اور کمرشیل (فروغ اور تسہیل) ایکٹ کا مقصد کسانوں کو ان کی پیداوار کے فروخت کی آزادی کے ساتھ ایسے نظام کی تعمیر کرنا ہے جہاں کسان اور تاجر زرعی پیداوار منڈی کے باہر بھی دیگر پلیٹ فارم پر زرعی پیداواروں کی کامیابی سے تجارت کر سکیں۔