یروشلم،10اپریل(ایجنسی) اسرائیل کے عام انتخابات میں وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کی قیادت والی دائیں بازو کی اتحاد نےپارلیمنٹ (کنیست) کی کل 120 سیٹوں میں سے 65 سیٹیں جیت حاصل کرلی ہے اور اس کے ساتھ ہی مسٹر نیتن یاہو کے ایک بار پھر وزیر اعظم بننے کا راستہ صاف ہوگیا۔
start;">مقامی اخبار "ٹائمس آف اسرائیل" نے بتایا کہ مسٹر نیتن یاہو کی پارٹی "لیکوڈ" نے 26.28 فیصد ووٹوں کے ساتھ 35 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے اور اہم اپوزیشن پارٹی "بلیو اینڈ وائٹ" کے بھی 25.97 فیصد ووٹوں کے ساتھ 35 سیٹیں جیت لینےکے بعد دونوں پارٹیوں کے درمیان مقابلہ برابری پرآگیا ہے لیکن دائیں بازو اتحاد کے اکثریت حاصل کرلینے کی وجہ سے مسٹر نیتن یاہو کی قیادت میں اتحاد کی حکومت کا بننا تقریباً طے ہوگیا۔ 2003 کے الیکشن کے بعدلیکوڈ پارٹی کے یہ سب سے بہترین مظاہرہ ہے۔