کاٹھمنڈو/14فروری(ایجنسی) نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا بدھ کے روز اپنے منصب سے استعفی دے سکتے ہیں۔
نیپال کے ایک روزنامہ ' دی کا ٹھمنڈو پوسٹ' میں شائع ایک خبر کے مطابق وزیر اعظم نے اپنی پارٹی کے لیڈران اور وزراء
کے ساتھ منگل کی رات کو تبادلہ خیال کیا جس میں انہوں نے اپنا استعفی دینے کی پیش کش کی۔
اس بات کا امکان ہے کہ وہ قوم سے خطاب بھی کرسکتے ہیں جس میں وہ اپنے آٹھ مہینہ کی وزارت عظمی کے منصب پر فائز رہنے کی مدت کے ترقیاتی کاموں کا ذکر کریں گے اور اسی موقع پر اپنے استعفی کا اعلان کریں گے۔