کاٹھمنڈو، 8 ستمبر (ایجنسی) نیپال میں سات مسافروں کے ساتھ ایک ہیلی کاپٹر ضلع دھاڈنگ میں روبی وادی کے پاس آج صبح لاپتہ ہو گیا۔
مقامی اخبار 'دی ہمالین ٹائمز' نے بتایا کہ ایلٹی ٹیوڈ ایئر پرائیویٹ لمیٹڈ کا ایک ہیلی کاپٹر صبح آٹھ بجے سے لاپتہ ہے۔ ہیلی کاپٹر ایک مریض کو سماگاوں سے کاٹھمنڈو لے جا رہا تھا۔ اسی دوران دھاڈنگ ضلع میں روبی وادی کے پاس وہ لاپتہ ہو گیا۔
text-align: start;">کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نیما نیرو شیرپا نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر اے ایس 350 بی 3 ای کو صبح 08:18 بجے کاٹھمنڈو ہوائی اڈے پر اترنا تھا لیکن اس سے تقریبا 18 منٹ پہلے وہ لاپتہ ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر کو سینئر کیپٹن نیشچل کیسی اڑا رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں ایک جاپانی سیاح اور پانچ نیپالی شہری بھی سوار تھے۔ ایک امدادی ٹیم کو لاپتہ ہیلی کاپٹر کی تلاش میں بھیجا گیا ہے۔
تری بھون بین الاقوامی ہوائی اڈے کے جنرل مینیجر راجکمار چھیتری نے بتایا کہ مسافروں اور عملے کی سلامتی کے بارے میں اب تک کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔