کٹھمنڈو،10اکتوبر(یو این آئی)قانون و انصاف و پارلیمانی امور کے وزیر یگیہ بہادر تھاپا نے کہا ہے کہ ریاستی اسمبلی اور ایوان نمائندگان کے انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔
ریاستی اسمبلی اور ایوان نمائندگان کے انتخابات بالترتیب 26 نومبر اور 7 دسمبر کو منعقد ہوں گے۔
align="right">دی ہمالین ٹائمس نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ کاسکی آدرش سیوا سماج کے زیر اہتمام منعقد ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر تھاپا نے پیر کوکہا کہ سیاسی جماعتوں نے قومی اسمبلی میں لازمی متعلقہ قوانین کے لئے اتفاق رائے قائم کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اس کے لئے ایک متعینہ معاہدہ تک پہنچنے میں ناکام رہے۔