کھٹمنڈو، 31 مئی (یو این آئی) نیپال میں اتوار کو گر کر تباہ ہونے والے تارا ایئر کے طیارے کا بلیک باکس برآمد کر لیا گیا ہے۔ طیارہ حادثے میں چار ہندوستانیوں سمیت تمام 22 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن کی لاشیں کھٹمنڈو لائی جارہی ہیں۔
مستونگ کے چیف ڈسٹرکٹ آفیسر (سی ڈی او) نیترا پرساد شرما نے بتایا کہ اتوار کو مستونگ کی تھاسنگ دیہی میونسپلٹی-2 کے ساسارارے میں گر کر تباہ ہونے والے تارا ایئر کے طیارے میں سوار 22 افراد کی تمام لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
نیپالی فوج کل 10 لاشیں پوکھرا سے
کھٹمنڈو لائی ہے۔ باقی لاشوں کو جائے حادثہ سے کوبانگ بھیج دیا گیا ہے اور انہیں کھٹمنڈو لایا جائے گا۔
مسٹر شرما نے بتایا کہ جائے حادثہ سے بلیک باکس بھی برآمد ہوا ہے۔ نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق بلیک باکس کو کھٹمنڈو لے جایا جائے گا۔
نیپالی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل نارائن سلوال نے ٹویٹ کیاکہ 'آخری لاش برآمد کر لی گئی ہے۔ باقی 12 لاشوں کو جائے حادثہ سے کھٹمنڈو لانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔‘‘
تارا ایئر کے طیارے کا ملبہ پیر کی صبح لاپتہ ہونے کے 19 گھنٹے بعد مل گیا۔