کاٹھمنڈو، 14 دسمبر (ایجنسی) نیپالی حکومت نے 100 روپے سے زیادہ کی قیمتوں کے ہندوستانی نوٹوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
مقامی اخبار "کاٹھمنڈو پوسٹ" نے سرکاری ترجمان اور وزیراطلاعات ونشریات گوکل بانس کوٹا کے حوالے سے بتایا کہ کابینہ کی حالیہ میٹنگ میں 200، 500 اور 2000 روپے کے ہندوستانی نوٹوں کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "حکومت نے ایک نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں 200، 500 اور 2000 روپے کے ہندوستانی نوٹوں کے استعمال اور اسے اپنے پاس نہیں رکھنےکا حکم جاری کیا جائے گا۔