: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/10مئی(ایجنسی) وزیراعظم نریندر مودی نے آ ج کہا کہ ان کے نیپال دورہ سے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی مفادات اور خیر سگالی پر مبنی شراکت مزید مضبوط ہوگی ۔
مسٹر مودی نے کل سے شروع ہونے
والے دو روزہ نیپال دورہ سے پہلے اپنے بیان میں کہا کہ نیپال جمہوریت کے فائدوں سے استفادہ کرتے ہوئے ایک نئے دور میں داخل ہورہا ہے اور تیزی کے ساتھ اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
ان کا یہ دورہ نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی کی دعوت پر ہورہا ہے۔