: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی ، 09 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان نے شام کے اتحاد ، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے اور ملک کے تمام طبقات کے مفادات کے مطابق شامی قیادت والا ایک پر امن اور جامع سیاسی عمل شروع کرنے کی ضرورت کا اظہار کیا ہے وزارت خارجہ نے شام کی صور تحال پر پیر کو ایک بیان میں یہ بات دوبارہ کہی بیان میں ہندوستانی کمیونٹی کے لوگوں کی حفاظت کے بارے میں بھی
بات کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم شام میں موجودہ پیش رفت کی روشنی میں صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم شام کے اتحاد ، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے تمام فریقوں کے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ " ہم شامی معاشرے کے تمام طبقات کے مفادات اور امنگوں کا احترام کرتے ہوئے ایک پر امن اور جامع شامی قیادت والے سیاسی عمل کی وکالت کرتے ہیں۔