the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
نئی دہلی،13مئی(یواین آئی) قبائلی امور کے مرکزی وزیر ارجن منڈا نے قبائلی مصنوعات کو عالمی سپلائی چین سے جوڑنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے قبائلی لوگوں کی زندگی کی سطح میں بہتری آئے گی اور نوجوانوں کو مقامی سطح پر روزگار مہیا ہوگا۔
مسٹر منڈا نے قبائلی سماج کے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمدگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ جنگلاتی پیداوار کی خرید ترجیح سے کی جانی چاہئے اور ان کے ویلیو ایڈیشن پر زور دیا جاناچاہئے۔یہ جائزہ میٹنگ کل دیر شام ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ منعقد کی گئی۔اس میں کئی



ریاستوں کے وزرائے اعلی اور نائب وزرائے اعلی ،قبائلی امور کے وزرا اور متعلقہ ایجنسیوں کے افسروں اور وزارت کے سینئر افسروں نے حصہ لیا۔قبائلی امور کی وزیر مملکت رینوکا سنگھ سروتا،وزارت میں سکریٹری دیپک کھانڈیکر،ٹرائیفیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر پرویر کرشنا بھی میٹنگ میں موجود تھے۔
میٹنگ میں بتایا گیا کہ 17 ریاستوں نے 40 کروڑ روپے تک کی جنگلاتی پیداوارخرید لی ہے۔پانچ اور ریاستیں جلد ہی خرید کا عمل شروع کریں گی۔حکومت یہ یقینی بنانے کی کوشش کررہی ہے کہ قبائلی لوگوں کو ان کے مصنوعات کےلئے صحیح قیمت ملے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.