حیدرآباد22مارچ (یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر پنچایت راج دیاکر راؤ نے کہا ہے کہ ہر کسی کو پانی کی قدر کرنی چاہئے اور اس کا کفایت شعاری سے استعمال کرنا چاہئے، پانی کی ہر بوند کو بچانے اور آنے والی نسلوں کیلئے پانی کو محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پانی کے عالمی دن کے موقع پر ایک پیام جاری کرتے ہوئے ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش
کی اور کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی زیرقیادت تلنگانہ حکومت کی طرف سے پانی کے استعمال اور محفوظ کرنے کی حکمت عملی دیگر ریاستوں سے مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے جہاں ایک طرف دریا کے پانی میں تلنگانہ کے حصہ سے بھرپوراستفادہ کو یقینی بنایا وہیں دوسری طرف منصوبہ بندی کے مطابق بیریجس اور آبی ذخائر کی تعمیر کروائی۔