: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ،4 اکتوبر(یو این آئی) وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نےدفاعی شعبے میں خود انحصاری کے لیے نجی شعبے کی حصہ داری پر زور دیتے ہوئے آج کہا کہ صنعتی شعبےکو ٹیکنالوجی کےمیدان میں اتنا مضبوط بنانے کی ضرورت ہے کہ اسے ٹکنالوجی کی منتقلی کے لیے کسی پر انحصار نہ کرنا پڑے مسٹر سنگھ نے پیرکے روزیہاں ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے نوجوان سائنسدانوں کو’ڈیر ٹو ڈریم 2.0 ایوارڈز‘ کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں اپنے
خطاب میں کہا کہ عالمی سلامتی کے چیلنجز ، سرحدی تنازعات اور سمندری معاملات کی بڑھتی ہوئی اہمیت کی وجہ سے دنیا بھر کے ممالک فوجی جدید کاری پر توجہ دے رہے ہیں اور فوجی ساز و سامان کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے پرائیوٹ شعبے کو مضبوط بنانے ، ضروری سہولیات سے لیس کرنے کرنا اور نئے کردار کے لیے تیار کرنا ہوگا ۔ اب تک دفاعی شعبے میں پرائیوٹ کمپنیوں کی شرکتداری کم رہی ہے اور سرمایہ اور ٹیکنالوجی اس کی اہم وجوہات ہیں۔