نئی دہلی،4اپریل(یواین آئی)کانگریس نے کہا کہ 21دنوں ک لاک ڈاؤن کی وجہ سے ریاستوں کی سرحدیں سیل ہیں اور آمدورفت میں رکاوٹ ہونے سے ضروری اشیا کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں جسے روکنے کےلئے سپلائی چین جاری رکھنے کی سخت ضروری ہے۔
کانگریس کی ترجمان سپریا شری نیت نے ہفتے کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ سپلائی چین ٹوٹنے سے مہنگائی آسمان چھونے لگی ہے اور سپلائی چین کو درست نہیں کیاگیا تو
مہنگائی روکنا مشکل ہوجائےگا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو لاک ڈاؤن کے دوران سپلائی چین نظام کےلئے اور زیادہ سرگرم کردار ادا کرنا چاہئے۔ریاستوں کی سرحدوں کو سیل کردیا گیا ہے اور ضروری اشیا س بھرے ٹرک مختلف ریاستوں کی سرحدوں پر کھڑے ہیں۔اس سے نہ صرف قیمتوں میں اچھال آرہا ہے بلکہ آنے والے دنوں میں ضروری اشیا کی قلت بہت بڑھ جائےگی اس لئے حکومت کو سپلائی چین کو بلا رکاوٹ بنائےرکھنے کےلئے پختہ قدم اٹھانے چاہئے۔