: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی 11 مئی (یو این آئی) ملک میں جمہوریت کو بچانے کے لیے ایک ساتھ آنے اور مل کر کام کرنے ضرورت ہے۔ ہم ایک متحد ہو کر کام کریں گے اور اتحاد کا چہرہ بعد میں ٹھہرایا جائے گا۔ اس واضح موقف کا اظہار آج یہاں این سی پی کے قومی سر براہ شرد پوار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا ہے۔ آج بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے شرد پوار سے ان کی رہائش گاہ سلور اوک
میں ملاقات کی اور میڈیا سے بات کی۔ اس موقع پر شرد پوار نے کہا کہ آج بہار کے وزیر اعلی جناب نتیش کمار اور نائب وزیر اعلی جناب تیجسوی یادو نے ممبئی میں ملاقات کی اور اپوزیشن اتحاد کے بارے میں بات چیت کی۔ آج ملک میں جو ماحول ہے اس کو دیکھتے ہوئے ملک کی جمہوریت کو بچانے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ جو صور تحال پورے ملک میں نظر آرہی ہے اس میں ہم مل کر کام کریں گے تولوگ یقینا ساتھ دیں گے۔