جموں 20 ستمبر (یو این آئی) نیشنل کا نفرنس کے نائب صدرعمر عبد اللہ نے جمعے کے روز کہا کہ دس سال کے عرصے کے بعد جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے اور پہلے مرحلہ کی ووٹنگ بھی اختتام پذیر ہوئی اور اس مرحلے سے جو رپورٹیں موصول ہو رہی ہیں اس
میں بیشتر نشستوں پر نیشنل کا نفرنس کے اُمید وارں نے جیت درج کی ہے انہوں نے کہا کہ رہی بات دوسرے اور تیسرے مرحلے کی تو نیشنل کا نفرنس ان میں بھی بہترین کار گردی کا مظاہرہ کر کے یہاں ایک دہائی سے جاری بھاجپا کی سر براہی
والی بد انتظامی کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔