: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 2 ستمبر (یو این آئی ) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ ہندوتوا اور اسلامو فوبیا کا خوف پیدا کرنے والے سائبر سازشی سنڈیکیٹ سے ہوشیار رہنا ہوگا مبینہ ہجومی تشدد پر کانگریس کے لیڈروں کے بیان پر صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مسٹر نقوی نے کہا کہ "مجرمانہ کارروائیوں پر فرقہ
وارانہ سازش کے کاریگروں" کا ارادہ ہندوستان کی ہم آہنگی کے تانے بانے کو پھاڑنا ہے مسٹر نقوی نے سخت الفاظ میں کہا کہ ’’ہندوتوا اور اسلامو فوبیا کی ہولناکی کے ساتھ سائبر سازش کی شرارت کوئی اتفاق نہیں ہے بلکہ ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش ہے، لیکن مجرمانہ واقعات پر بھی کچھ سیاسی جماعتوں کی فرقہ وارانہ لڑائی کو فروغ دینا مجرموں کے تحفظ کا پروگرام" ثابت ہو رہا ہے۔