حیدرآباد، 16 فروری (ذرائع) ٹرفک چالان میگا ڈسکاؤنٹ آفر کے دوران زیر التواء ٹریفک چالان کلیئر کرنے کی آخری تاریخ جمعرات کی شام ختم ہوگئی۔
حکام کے مطابق، تلنگانہ میں شہریوں کے ذریعہ کل 1.67 کروڑ زیر التواء ٹریفک چالان کلیئر کیے گئے اور جرمانے کی تقریباً 150 کروڑ
روپے کی رقم جمع ہوئی، اس طرح 46.36 فیصد زیر التواء چالان کلیئر ہوئے۔ جمعرات کو ٹریفک پولیس نے کہا کہ رعایت کی مدت میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔ بتادیں کہ سب سے زیادہ جرمانے کی رقم حیدرآباد میں موٹرسائیکلوں سے 37.14 کروڑ روپے اور ریاست کے ملوگو ضلع سے سب سے کم 19.15 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔