حیدر آباد 19 فروری (یو این آئی) تلنگانہ کے ونپرتی ضلع کے کونور گاؤں میں شیو کیسوار یڈی پولٹری فارم میں تقریباً 2000 مرغیاں مردہ پائی گئیں۔
تلنگانہ کی پڑوسی ریاستوں میں برڈ فلو پھیل رہا ہے جس کے پیش نظر اس گاوں میں رہنے والوں میں تشویش
دیکھی گئی کیونکہ اچانک اس پولٹری فارم کی تقریبا دو ہزار مرغیاں مردہ پائی گئیں۔
اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی ضلع ویٹرنری آفیسر وینکٹیشور ریڈی نے پولٹری فارم کا دورہ کیا اور ابتدائی جانچ میں کہا کہ مرغیوں کی موت کی وجہ لیب کی رپورٹ کے بعد معلوم ہو گی۔