حیدرآباد،3 جنوری(ذرائع) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن اس سال شہر کے تمام بڑے اور اہم راستوں پر تقریباً 1,000 الیکٹرک بسیں چلانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
مسافروں کی آمدورفت بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئےحکام روٹس تیار کر رہے ہیں اور مصروف راستوں میں سپروائزر مقرر کیے جا رہے ہیں-
گریٹر حیدرآباد زون کے حکام آلودگی سے
پاک پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے قدم اٹھا رہے ہیں۔ مستقبل میں مجموعی طور پر 3000 الیکٹرک بسیں چلانے کے مقصد کے ساتھ ضروری چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کی مشق شروع کردی گئی ہے۔
جبکہ تقریباً 200 الیکٹرک بسیں پہلے ہی شہر میں چل رہی ہیں، جے بی ایس، ایچ سی یو، میاں پور اور بی ایچ ای ایل ڈپو میں چارجنگ یونٹ قائم کیے گئے ہیں۔ حیات نگر میں چارجنگ یونٹ کا بھی منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔